وائس چانسلروں کی مدت ملازمت2سال کرنے کے فیصلہ خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

وائس چانسلروں کی مدت ملازمت2سال کرنے کے فیصلہ خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلروں کی مدت ملازمت 4سال سے کم کرکے 2سال کرنے کی سمری کو پاکستان کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو گرانے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسا کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد عابد حسین چوہدری ، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین اور دیگر عہداداروں نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی معیاد5سال سے کم کرکے 4سال کرنے کی تجویز کو مسترد کر چکی ہے اور دوسری طرف وائس چانسلروں کی مدت ملازمت 4سال کی بجائے 2سال کرنے کی بات کی جارہی ہے جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے طویل المعیاد تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔