سپیکر پنجاب اسمبلی کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے کارڈیالوجی کا دورہ

سپیکر پنجاب اسمبلی کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے کارڈیالوجی کا دورہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روزپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے شعبوں کا تفصیلی راؤنڈ کیا اور زیرعلاج مریضوں کی خیریت معلوم کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ہسپتال میں صفائی کے بلند معیار پر مُسرت کا اظہارکیااور ڈاکٹر سہیل ثقلین ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کا وشوں کی تعریف کی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ہسپتال کا درجہ دیا ۔ انہوں نے پروفیسر ندیم حیات ملک ، چیف ایگزیکٹیو، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے مریضوں کے لئے فراہم کردہ موثر طبی سہولیات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...