پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس رانا نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں حکومت کی طرف سے ایک ہفتہ میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر انتہائی دکھ اورمایوسی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور حکومت پنجاب سے جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے لئے اپنااحتجاج موخر کیا تھاجس پر حکومتی مشینری نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اسی ہفتہ میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، مگر آج تک پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے 14 اگست تک کلریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا تو سول سیکرٹریٹ میں نہ ختم ہونے والا احتجاجی سلسلہ شروع کر دیا جائے گا اور ملازمین اپنا حق لینے کے لئے بھوک ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار احتجاج میں سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کر کے حکومتی مشینری جام کردیں گے ۔آخر میں ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں وزیر اعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کر کے ملازمین کے لئے 69واں یوم آزادی ناقابل فراموش بنا دیں ورنہ ملازمین یوم پاکستان کے دن یوم احتجاج منانے پر مجبورہوں گے ۔