مہنگی بجلی عوام اور صنعتکار دونوں کے مفاد کے خلاف ہے،راجہ عدیل

مہنگی بجلی عوام اور صنعتکار دونوں کے مفاد کے خلاف ہے،راجہ عدیل

  



لاہور ( کامر س رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے اور خسارے میں چلنے والے 9پاور پلانٹس بند کرنے کے فیصلہ کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی عوام اور صنعتکار دونوں کے مفاد کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس بند کرکے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ دی جائے کیونکہ پاور پلانٹ مہنگی بجلی کا باعث جبکہ پن بجلی سستی بجلی کے حصول کا آسان اور موثر ذریعہ ہے۔راجہ عدیل نے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس کی موجودہ حالت مطلوبہ بجلی کی پیداوار اور قیمت کی عوام متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کی بجائے قابل عمل پن بجلی منصوبے جن میں کالا باغ ڈیم ،بھاشا ڈیم شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ سیلاب کے دنوں میں ان ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کرکے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاجاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...