آئی ایم ایف کے قرضے سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی،احد شیخ
لاہور ( کامر س رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یون کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین یوسی 215سے چیئر مین کے امیدوار احد شیخ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے قرضے سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔پاک چین اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوگا۔حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا وزارت خزانہ کی محنت اور جدوجہدکی وجہ سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس منصوبے کی تکمیل کا پاکستان کو ہی نہیں پورے جنوبی ایشیاء کو فائدہ ہوگا۔