ورکنگ باؤنڈری پرآئے روز بھارتی فوج کی گولہ باری ناقابل برداشت ہے ،جماعت اہلسنت

ورکنگ باؤنڈری پرآئے روز بھارتی فوج کی گولہ باری ناقابل برداشت ہے ،جماعت ...

  



لاہور(خبر نگار)جماعت اہلسنت پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن،ورکنگ باؤنڈری پرآئے روزبھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری،فائرنگ اور جارحیت کی شدیدمذمت ۔آزادکشمیر کے مختلف سیکٹرز، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال کی ورکنگ باؤنڈری مسلسل بھارتی جارحیت کاشکار ہوتی چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں بیسیوں قیمتی جانوں کانقصان،بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت،سول آبادی پر شیلنگ کے نتیجے میں مکانات اور فصلوں کی تباہی اور کاشت میں رکاوٹ کے علاوہ بار بار لوگوں کونقل مکانی بھی کرنی پڑتی ہے۔گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی سمیت دیگر نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے بارڈرپر آباد گاؤں اورسول آبادی شدیدمشکلات کاشکار ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کوعالمی سطح پربے نقاب کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...