الخدمت فاؤنڈیشن اور اخوت کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

الخدمت فاؤنڈیشن اور اخوت کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



لاہور (سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن اور اخوت کے مابین تکنیکی ،مالیاتی اور تربیتی امور میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔اِس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور اور نائب صدر سید احسان اللہ وقاص جبکہ اخوت کی جانب سے اخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار ہاشمی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کی رو سے اخوت، الخدمت فاؤنڈیشن کو مواخات پروگرام، کفالت یتامیٰ ، صاف پانی اور دیگر سماجی خدمات میں باہمی تعاون فراہم کرے گا ۔جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن، اخوت کو کلوتھ بینک، میڈیکل ،ٹریننگ اور فیصل آباد میں اخوت یونیورسٹی کے حوالے سے تعاون فراہم کرے گی ۔اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور اخوت مُلکی سطح پر خدمت خلق کے حوالے سے ایک نمایاں نام ہیں اور دونوں اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینے سے کام میں بہتری آئے گی اور دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ محمد عبدالشکور نے کہا کہ اخوت مواخات مدینہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے خدمت خلق کے لئے سرگرم ہے اور پاکستان میں بلا سود قرضہ جات کے ذریعے سودی نظام کے خاتمے اور غریب لوگوں کی مدد کے لئے انکی جدوجہد قابل ستائش ہے ۔ اخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اندرون ملک اور بیرون ملک خدمت خلق کے حوالے سے اپنا لوہا منوایا ہے اور حالیہ سیلاب میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اخوت اور الخدمت فاؤنڈیشن مل جل کر دکھی انسانیت کے لئے مرہم کا کام کریں گے ۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال اورمواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...