جماعت اہلحدیث پاکستان کی سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

جماعت اہلحدیث پاکستان کی سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

  



لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہیں اور پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں سعودی حکو مت اور عوام کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب کا امن تباہ کر نے کی کوشش کا مطلب عالم اسلام کو جنگ کی دعوت دی جا رہی ہے،یہ در اصل اسلام کے دشمن ہیں۔گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحیدشاہد روپڑی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ریاست ست غداری کے مترادف ہے انکے خلاف حکو مت پاکستان کو کسی تفر یق کے بغیر آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کر نی چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1