جنرل ہسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا

جنرل ہسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا۔جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انور نامی شخص کو ہسپتال کے عملہ نے ایمرجنسی وارڈ میں گھومتے ہوئے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ڈاکٹر کا حلیہ بنائے زیر علاج مریضوں سے بیڈز پر جا کر ان کے حالات دریافت کر رہا تھا۔عملہ نے اسے شک پڑنے پر تحویل میں لے لیا ۔بعد ازاں جب جعلی ڈاکٹر کوڈیوٹی ڈی ایم ایس کے دفتر لا کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔ جو ہسپتال کے عملہ نے ناکام بنا دی ۔ اور پولیس کو اطلاع کردی۔ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مذکورہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہسپتال کے عملہ کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں بھی ہسپتال ملازمین گردونواح پر دھیان رکھیں تاکہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص مریضوں، ان کے لواحقین یا ہسپتال کے لئے خطرہ کا سبب نہ بن سکے۔