ود ہو لڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت تاجر برادری کو ہر اساں نہ کیا جائے،میاں سلیم

ود ہو لڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت تاجر برادری کو ہر اساں نہ کیا جائے،میاں ...

  



لاہور ( کامر س رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کینٹ کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا کہ ود ہو لڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت تاجر برادری کو ہر اساں نہ کر ے انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری کو مجبو ر کیا جا رہاہے کہ ہم جلسے جلوسوں اور دھرنوں کی طر ف جائیں بیو رو کریسی چاہتی ہے کہ حکومت اور تاجروں میں خلا پید ا ہو جس میں اب تک وہ کامیا ب ہو رہے ہیں اس کے لئے وزیراعظم کو چاہیے کہ وقت ضائع کیے بغیر فور ی طور پر اپنا کر دار ادا کریں انہو ں نے کہا جب بھی تاجر برادری پر بھروسہ کیا گیا تاجروں نے پہلے سے زیادہ ٹیکس دیا جس کا دکھ بیوروکریسی کو ہو تاہے اس لیے نئے نئے طریقوں سے تاجر برادری کو الجھا یا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری کسی صورت ود ہو لڈنگ ٹیکس پر آمادہ نہیں ہوں گے کیو نکہ یہ غیر قانونی طریقہ ہے ۔ تاجر برادری آج اپنا نیا لائحہ عمل دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...