حکو مت کی اقتصادی پا لیسیو ں کی بدو لت معیشت بہتر ہو رہی ہے،طارق نبیل

حکو مت کی اقتصادی پا لیسیو ں کی بدو لت معیشت بہتر ہو رہی ہے،طارق نبیل

  



لاہور ( کامر س رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکو مت کی اقتصادی پا لیسیو ں کی بدو لت پاکستانی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے مگر معیشت کے بہتر ہونے کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ اشیائے ضرور ت کی فراہمی والے مافیااور کارٹلز کے ہاتھوں عام آدمی کی جو درگت بن رہی ہے اسے بچانے کی کوئی تدبیر نہیں ہو رہی ۔ صرف گورننس کو بہتر کرنے سے ہی ان اشیاء کی مصنوعی مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے لئے حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ اگر عام آدمی کو مہنگائی سے نجات نہیں ملتی تو معیشت کی بہتری کے سارے اعداد و شمار سوائے جادو گری کے اور کچھ بھی نہیں۔طارق نبیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت مہنگائی کا قلع قمع کر نے کے لیے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے تاکہ عا م آ دمی تک اس کے ثمرات پہنچ سکے اور ملک تر قی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے جس کے لیے ٹرانسپورٹرز بھی حکو مت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...