قیصر امین بٹ کی رہائشگاہ پر آزادی کے جشن کی تقریب، کیک کاٹا گیا

قیصر امین بٹ کی رہائشگاہ پر آزادی کے جشن کی تقریب، کیک کاٹا گیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما و سابق رُکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ کی رہائشگاہ راوی روڈ پر پاکستان کی آزادی کے جشن کی تقریب میں کیک کاٹا گیا اورمحفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں سابق ناظمین،نائب ناظمین ،کونسلرز سمیت کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شر کت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما و سابق رُکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ کیجانب سے اُن کی رہائشگاہ پر جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت اس مو قعہ پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ محفل میلاد کا انعقاد بھی کروایا جس میں معروف نعت خوان مرغوب ہمدانی ،سمیت دیگر نے نعت مقبول پیش کی محفل میلاد کے اختتام پر الحاج قیصر امین بٹ نے پاکستان کی سلامتی و تر قی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف کی زندگی صحت و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دُعا کروائی گئی الحا ج قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) کے تمام کارکنان نے پاکستان کی آزادی کا جشن منا تے ہوئے محب وطن ہو نے کا ثبوت دے دیا ہے سیاست کی بجائے پاکستان کیلئے مسلم لیگ ( ن) کی سوچ کی طرھ دیگر جماعتیں بھی سوچیں تو تبدیلی آسکتی ہے اسطرح کی تبدیلی جو دھر نوں سے آئے وہ ناکام ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہو گی پاکستان مسلم لیگ ( ن) بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر ئے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1