پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جانب سے بھٹہ چوک میں پارٹی دفتر کا افتتاح

پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جانب سے بھٹہ چوک میں پارٹی دفتر کا افتتاح

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کونسل اراکین کیلئے بھٹہ چوک میں پارٹی دفتر کا افتتاح کردیاگیا ہے۔ شعبہ خواتین پنجاب کی صد ر اور ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سنیئر رہنما اشرف بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بیگم بیلم حسنین کاکہنا تھا کہ پارٹی دفتر سے کونسل کی خواتین کو رابطوں اور پارٹی امور میں آسانی ہوگی ۔ خواتین اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں خاموشی سے دو ٹیکس شامل کردئیے ہیں تاکہ پیسہ زیادہ اکٹھا ہو اور بجلی کی کھپت میں کمی آئے۔ اس طرح حکومت لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا دعویٰ کرسکے گی۔ مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ارباب اختیارخودقابل احتسا ب ہیں۔قاسم ضیاء کادامن صاف ہے ،انہیں گرفتارکرکے ہماری قیادت کوپیغام دیا گیا۔جس جماعت کے بانی چیئرمین اپنے اصول بچانے کیلئے تختہ دارپرجھول سکتے ہیں،اس کے رہنماؤں کوہراساں نہیں کیاجاسکتا۔نیب صاف ستھرے سیاستدانوں کیلئے آسیب بناہوا ہے جبکہ ڈر کے مارے بڑے مگرمچھوں پرہاتھ نہیں ڈالتا۔پیپلزپارٹی بدعنوانی کے سخت خلاف اورشفاف احتساب کی خواہاں ہے ۔احتساب کی آڑمیں سیاسی انتقام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قاسم ضیاء قومی ہیروہیں ،ان کی گرفتاری سے پاکستانیوں اوربالخصوص ہاکی کے شیدائیوں کی دل آزاری ہوئی ۔جواقوام اپنے ہیروزکی قدرنہیں کرتیں ،ان کاتاریخ کی کتابوں میں نام ونشان تک نہیں ملتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...