کاجول کی فلم دل والے کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہوں، تنیشا مکھرجی

کاجول کی فلم دل والے کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہوں، تنیشا مکھرجی
کاجول کی فلم دل والے کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہوں، تنیشا مکھرجی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ تنیشا مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کاجول کی فلم دل والے کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہیں۔ بالی وڈ ادکارہ تنیشا مکھرجی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکارہ کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی ان کی پسندیدہ جوڑی ہے۔ اس لئے وہ کاجول کی فلم دل والے کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہیں کیونکہ اس میں بھی شاہ رخ ان کے ہیرو بنے ہوئے ہیں۔ دونوں کو اکٹھے پردہ سکرین پر دیکھنا ان کیلئے باعث مسرت ہے۔ تنیشا نے کہاکہ انہوں نے ایک فلم بھی سائن کی ہے جو کہ سیاسی مہم جو انا ہزارے کی سوانح حیات پر بنائی گئی ہے۔ فلم میں وہ صحافی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی شروع ہو جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...