سلمان خان کی شکرگذار ہوں، اتھیا شیٹھی

سلمان خان کی شکرگذار ہوں، اتھیا شیٹھی
سلمان خان کی شکرگذار ہوں، اتھیا شیٹھی

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی نے کہاہے کہ سلمان خان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ بہت کم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاہے کہ فلم ’’ہیرو‘‘ ان کی پہلی فلم ہے جس میں وہ اداکاری کے جوہردکھائیں گی۔ فلم کے پروڈیوسر سلمان خان ہیں ۔ انہوں نے ہی ان کو اس کردار کیلئے منتخب کیا۔ وہ سلمان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں الفاظ کم ہونگے۔اداکارہ نے کہاکہ سلمان نے انہیں کام کرنے کیلئے بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا اوران پر بھروسہ کیا۔ فلم میں ان کے ساتھی ہیرو سورج پنچولی ہیں۔ فلم کی ہدایات نکھیل ادوانی نے دی ہیں۔ فلم 11 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...