بالی وڈ فلم’’ فٹوسالہ‘‘ 28 اگست کو ریلیز ہوگی

بالی وڈ فلم’’ فٹوسالہ‘‘ 28 اگست کو ریلیز ہوگی

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم’’ فٹوسالہ‘‘ 28 اگست کو ریلیز ہوگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار و ہدایتکار عزیزجی کی جرائم کے موضوع پرمبنی فلم’’فٹوسالہ‘‘28 اگست کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی فٹو نامی شخص کی ہے جو ایک گینگسٹر ہوتا ہے اور آخر میں اپنی ہی قریبی دوست کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ فلم میں بیان ہونے والا گینگسٹر کا واقعہ چونکہ ممبئی کا ہے اس لئے فلم کی عکسبندی بھی ممبئی میں ہی کی گئی ہے تاکہ پس منظر کو حقیقی رنگ دیا جاسکے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں شاور علی ، مومائتھ خان، اور ڈی جے اکبر سمیع شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...