پولکیت سمراٹ نے بھکاریوں کی مدد کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

پولکیت سمراٹ نے بھکاریوں کی مدد کا انوکھا طریقہ اپنا لیا

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار پولکیت سمراٹ نے بھکاریوں کی مدد کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ میں ستارے جہاں ضرورت مندوں کی مختلف طریقے اپنا کر مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان میں ایک نئے فلمی ستارے پولکیت سمراٹ کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔ پولکیت نے بھکاریوں کی امداد کیلئے نیا طریقہ اپنایا ہے وہ انہیں پیسے نہیں بلکہ ساتھ لے جاکر کسی فوڈ سٹال سے کھانا کھلاتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پیسہ سے د بھکاریوں کی مدد کا طریقہ درست نہیں اس لئے وہ پیسہ نقد پکڑانے کی بجائے قریبی فوڈ سٹال لے جا کرپیٹ بھر کر کھانا کھلادیتے ہیں۔ پولکیت کی آئندہ فلم’’بنگستان ہے جو آئندہ جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...