فلموں میں اداکاری سے بہت انجوائے کررہی ہوں، الینا ڈی کروز
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ الینا ڈی کروز نے کہا ہے کہ میں فلموں میں اداکاری سے بہت انجوائے کررہی ہوں اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے میں مطمئن ہوں میری کوشش ہوگی کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح شائقین کے دل جیتوں اداکارہ نے کہاکہ میں منفرد قسم کے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور مجھے ایسے کرداروں کی تلاش ہے جبکہ میری خواہش ہے کہ میں انڈسٹری کے سب اداکاروں کے ساتھ کام کروں اور ا س سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا محنت پر یقین رکھتی ہوں کامیڈی کردار ادا کرنا ہمیشہ سے ہی میری خواہش رہی ہے اور میری آنے والی فلموں میں شائقین کو میرے کرداربہت پسند آئیں گے۔