لارا دتہ نے فلم’’اظہر‘‘ کی عکسبندی شروع کروا دی

لارا دتہ نے فلم’’اظہر‘‘ کی عکسبندی شروع کروا دی
لارا دتہ نے فلم’’اظہر‘‘ کی عکسبندی شروع کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے فلم ’’سنگھ از بلینگ‘‘ کی عکسبندی مکمل کروانے کے بعد اگلی سائن کردہ فلم’’اظہر‘‘ کی عکسبندی شروع کروا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے حال میں پرابھودیوا کی فلم’’سنگھ از بلینگ‘‘ کی عکسبندی مکمل کروائی ہے اور کسی بریک کے بغیر انہوں نے اپنی ایک اورسائن کردہ فلم ’’اظہر‘‘ کی عکسبندی کا آغاز کرا دیا ہے۔ اداکارہ کا ٹوئٹر پر اس حوالہ سے کہنا ہے کہ وہ نئی فلم میں بھی بہترین اداکاری کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی فلم’’سنگھ از بلینگ‘‘ جو کہ سال 2008 ء میں ریلیز ہونے والی فلم’’سنگھ ازکنگ‘‘ کی سیکوئل ہے کی دیگراہم کاسٹ میں اکشے کمار، بپاشا باسو اورایمی جیکسن شامل ہیں۔ فلم2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی لارا دتہ نے کہا کہ اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی ہمیشہ ہر فلم میں بہت محنت سے کام کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -