ہالی ووڈ فلم ’’بائی دی سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’بائی دی سی‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک ( نیٹ نیوز)بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ازدواجی زندگی میں دوریاں بڑھ گئیں۔ یہ کہانی ہے بائی دی سی کی جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ستر کی دہائی کی ہے جس میں انجلینا جولی رقاصہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ بریڈ پٹ مصنف کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ونیسا اور رولینڈ سماج سے ٹکر لے شادی کرتے ہیں اور ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد ہی محبت کھوجاتی ہے اور اس راستے کے یہ دونوں مسافر الگ الگ راستے پر نکل پڑتے ہیں۔فلم کی مصنف اور ڈائریکٹر بھی انجلینا جولی ہیں۔ فلم 13 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -