فلم ’’مور‘‘14 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

فلم ’’مور‘‘14 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

  



کراچی(این این آئی)انور مقصودکی نغمہ نگاری اور اسٹرنگز کی کمپوزیشن سے سجی فلم ’’مور‘‘14 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔جاندار کہانی،دلکش لوکیشن،اسٹرنگز کی موسیقی،انورمقصود کے دلوں میں اْتر جانے والے نغمے،باصلاحیت اداکاروں سے سجی فلم ’’مور‘‘ یوم آزادی کا خاص تحفہ ہے۔فلم مور سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، فلم کے ڈائریکٹر جامی کو امید ہے ان کی کاوش لوگوں کو ضرور پسند آئے گی۔فلم’’مور‘‘ کے گانے معروف بینڈ اسٹرنگز نے کمپوزکیے ہیں اس فلم میں شامل کاسٹ کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھی ثابت ہوگی ۔

مزید : کلچر