ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے لگاتار 18 گھنٹے عکسبندی کروائی

ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے لگاتار 18 گھنٹے عکسبندی کروائی
ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے لگاتار 18 گھنٹے عکسبندی کروائی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ ادکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے فلم باغی کیلئے بغیر کسی وقفہ کے لگاتار 18 گھنٹے عکسبندی کروائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ادکار ٹائیگر شروف اور ادکارہ شردھا کپور جو کہ فلم باغی میں بطور ہیرو ہیروئن جلوہ گر ہوں گے ، دونوں نے بغیر کسی وقفہ کے لگاتار 18 گھنٹے فلمی مناظر کی عکسبندی کروا کر پیشہ ور ادکار ہونے کا ثبوت دے دیا۔ ۔ فلم کے ہدایتکار صابر خان کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وہ دونوں اداکاروں اور پورے عملے کو اتنی محنت کرنے پر داد دیتے ہیں اور فلم کی کامیابی کی امید رکھتے ہیں۔ یہ ٹائیگر شروف کی ہیروپینٹی کے بعد دوسری فلم ہے جس میں وہ کام کررہے ہیں فلم کے پروڈیوسر ساجد نادیہ والا ہیں۔

۔ فلم 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر