کاجول فون کال کی وجہ سے میڈیا کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں

کاجول فون کال کی وجہ سے میڈیا کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں
کاجول فون کال کی وجہ سے میڈیا کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کاجول فون کال کی وجہ سے میڈیا کانفرنس کو درمیان میں چھوڑ کر چلی گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کاجول مکھرجی اپنی بہن تنیشا مکھرجی کے تھیٹر ڈرامہ کے سلسلے میں ہونے والی میڈیا کانفرنس میں شریک ہوئی۔ انہوں نے پہلے سیشن میں میڈیا کے سوالوں کا بہترین جواب دیا ۔ دوسرے سیشن کیلئے دوبارہ میڈیا سے بات کیلئے جارہی رہی تھی کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد وہ فوراً کانفرنس چھوڑ کر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر چلی گئیں۔ انہیں کسی کی فون کال آئی یہ بات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے فون کال سننے کے بعد بے حد افسردہ دکھائی دے رہی تھیں۔ کاجول کی نئی فلم دل والے ہے جس میں وہ اداکار شاہ رخ کے مدمقابل ہیروئن دکھائی دیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون اور کریتی سینن شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات کرن جوہر نے دی ہے ۔ فلم دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -