بھارت بھر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دینگے

بھارت بھر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دینگے

  



نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار پورے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دیگی، اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مغل حکمرانوں نے اپنے 200 سالہ دور حکومت میں یہاں کی ہندو آبادی کے جذبات کا خیال رکھا اور گائے ذبح کرنے کی اجازت نہ دی۔ شہنشاہ بابر نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم یا تو گوشت کھا سکتے تھے یا لوگوں کے دل جیت کر ان پر حکومت کرسکتے تھے چنانچہ ہم نے لوگوں کے دل جیتے۔ انہوں نے کہا کہ گائے ہمارے لئے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...