فریقین تشدد کا راستہ ترک کر دیں، ترک کردش پارٹی رہنما

فریقین تشدد کا راستہ ترک کر دیں، ترک کردش پارٹی رہنما

  



انقرہ(آئی این پی )ترکی کی ایک کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی کے رہنما صلاحتین دیمیرتاس نے ترک حکومت اور کردش ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کرد جنگجوؤں پر زور دیا کہ وہ مسلح حملے بند کریں، جب کہ انہوں نے ترک حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ کرد باغیوں کے ساتھ امن بات چیت کا آغاز کرے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترک حکومت اور کرد باغیوں کے درمیان 2013ء میں ایک امن معاہدہ ہوا تھا۔

تاہم کچھ روز قبل سے ایک مرتبہ پھر فریقین ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید : عالمی منظر