ترکی ‘ معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے رہنماؤں کے اثاثے منجمد

ترکی ‘ معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے رہنماؤں کے اثاثے ...

  



انقرہ (این این آئی)ترکی نے معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے رہنماوں کے اثاثے منجمد کر دیئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک بینکوں میں کھاتے ٗوہاں لئے گئے حفاظتی لاکرز اور دیگر اثاثہ جات منجمد کر دیئے گئے ہیں اور انہیں 16 فروری 2016ء تک جوں کا توں رکھا جائے گا۔اناطولیہ کے مطابق اس حکمنامے کے بموجب علی عبداللہ صالح، ان کے بیٹے احمد علی عبداللہ صالح، حوثی رہنماوں عبدالمالک الحوثی، عبداللہ یحیی الحکیم اور عبد الخالق الحوثی کو ترکی میں بلیک لسٹ کر دیا گیایاد رہے کہ ترکی کے اس فیصلے سے قبل سلامتی کونسل نے متذکرہ بالا پانچوں افراد پر یمن کے امن کو خطرات سے دوچار کرنے کے لئے پابندیاں عاید لگائی تھیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...