القاعدہ نے یمن میں 700سالہ پرانی مسجد شہید کردی
صنعا(این این آئی) القاعدہ نے یمن کے جنوب مغربی صوبہ لہج میں 700سال پرانی مسجدبارودی مواد نصب کرکے شہید کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کے شدت پسندوں کی طرف سے شیخ عمر علی السقف مسجد کو شاید اس لیے نشانہ بنایاگیاکیونکہ وہ صوفی ازم سے وابستگی کو پسند نہیں کرتے۔