عراقی فضائیہ کے حملے میں چھ داعشی کمانڈر مارے گئے

عراقی فضائیہ کے حملے میں چھ داعشی کمانڈر مارے گئے

  



بغداد (این این آئی)عراقی فضائیہ کے حملے میں چھ داعشی کمانڈر مارے گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی لڑاکا طیارے صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع علاقے الرطبہ میں ایک ایسے مقام پر بمباری کرنے میں کامیاب ہو گئے جہاں داعش کے یہ کمانڈر اکٹھے تھے فضائیہ کے حملے میں داعش کے چھ اہم کمانڈر ہلاک اورہتھیار تباہ ہوگئے داعش نے2014 میں صوبہ نینوا اور اس کے صدر مقام موصل نیز عراق کے پانچ صوبوں کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...