داعش کا سعودی عرب میں مزید حملے کرنے کا اعلان

داعش کا سعودی عرب میں مزید حملے کرنے کا اعلان

  



ریاض(این این آئی)شام وعراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے سعودی عرب میں مزید حملے کرنے کا اعلان کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کیے گئے ایک صوتی پیغام میں اس شدت پسند تنظیم نے سعودی عرب میں مزید حملے کرنے کا دھمکی دی ہے۔

چند روز قبل ہی داعش نے سعودی عرب کی پولیس کے زیر استعمال ایک مسجد پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سعودی حکومت نے داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی عرب داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں بھی شامل ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...