پولیس تحویل میں ہلاکتیں‘ بھارت نے فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پولیس تحویل میں ہلاکتیں‘ بھارت نے فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے پولیس تحویل میں تشدد کے ذریعے ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،5 سالوں میں12 ہزار افراد پولیس گردی کا شکار ہوگئے جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے آلودگی، اغوا، اقلیتیوں پر زندگی تنگ کرنے کی وارداتوں کے بعد جیلوں میں پولیس کے ہونے والے تشدد میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پولیس گردی نے معصوم لوگوں پر تشدد کی انتہا کر دی۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں 2007سے 2012 کے دوران 12 ہزار افراد جیل میں مارے گئے جن میں سے 3532 افراد پولیس تشدد سے ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا مرنے والوں میں زیادہ ترمسلمان یا اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس تحویل میں موجود متعدد افراد کو کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں مجرم قرار دے کر گرفتار کیا جاتا ہے اور تھانے میں لمبے عرصے کے لیے قید کردیا جاتا ہے۔ نہ جرم نہ شواہد نہ کورٹ کچہری، کچھ عرصے بعد ان افراد کو جھوٹے ان کاؤنٹر میں دہشت گرد قرار دے کر مار دیا جاتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ بھی اس سارے معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -