برطانیہ میں پولش ورکروں کا 20 اگست کو اپنی اہمیت منوانے کیلئے ہڑتال کا اعلان

برطانیہ میں پولش ورکروں کا 20 اگست کو اپنی اہمیت منوانے کیلئے ہڑتال کا اعلان

  



لندن(آئی این پی )برطانیہ میں پولش ورکروں نے 20 اگست کو اپنی اہمیت منوانے کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا ، اس وقت برطانیہ میں پولش مہاجر ورکروں کی تعداد سات لاکھ کے قریب ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہڑتال کی کسی ٹریڈ یونین نے حمایت نہیں کی تاہم پولش اخبار پولش ایکسپریس نے پولش ورکروں کی ہڑتال کی حمایت میں لکھا ہے کہ پولش مزدور صرف چاہتے ہیں کہ انہیں اور ان کے برطانیہ اور برطانوی معشیت کے لئے کام کو سراہا جائے۔ غیر سرکاری ہڑتال کے مطابق 20 اگست کو پولش مزدور ویسٹ منسٹر میں اکٹھے ہوں گے۔

پولش مزدوروں کا موقف ہے کہ انہیں برطانوی معشیت کے دشمن کی حیثیت سے دیکھنے کی بجائے اس کا مددگار تصور کیا جائے وہ محض بینیفٹس کے لئے برطانیہ میں نہیں آئے۔ ہڑتالیوں نے خصوصی سرخ رنگ کی شرٹس بھی تیار کرائی ہیں جن پر لکھا ہے کافی ہو گیا ہمیں مورد الزام مت ٹھہرا۔ اس وقت مشرقی یورپ سے آنے والے تارکین وطن مزدورں کو تعمیراتی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے، دوسری طرف برطانیہ میں پولش ورکروں کی فیڈریشن کے چئیرمین ٹیڈیوز سٹینزل نے ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولش ورکروں کی اکثریت ہڑتال کی مخالف ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...