یمن،اتحادی فورسز کا صوبہ ابیان میں حوثی باغیوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع
صنعاء(آئی این پی)یمنی سیکورٹی فورسز نے صوبہ ابیان کے دارالحکومت کی بازیابی کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے ٹینک موصول ہونے کے بعد حوثی باغیوں کے خلاف ملکی فورسز کی کارروائیوں میں بہتری آئی ہے۔ منصور ہادی کی حامی افواج نے ابیان کے دارالحکومت زنجبار میں دو اطراف سے حملہ کیا ہے،جبکہ سعودی اتحادی فضائیہ بھی ان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔رواں ہفتے سعودی عسکری اتحاد نے زنجبار میں شدید بمباری کی، جس کی وجہ سے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کو کئی مقامات پر پسپا کر دیا گیا ہے۔