وزیر اعظم صاحب ڈگری دکھاؤ:بھارتی عوام کا مطالبہ ،مودی نظریں چرانے لگے

وزیر اعظم صاحب ڈگری دکھاؤ:بھارتی عوام کا مطالبہ ،مودی نظریں چرانے لگے
 وزیر اعظم صاحب ڈگری دکھاؤ:بھارتی عوام کا مطالبہ ،مودی نظریں چرانے لگے

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاستدانوں کی ڈگری کا معاملہ پاکستان میں اکثر زیر بحث رہتا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر شاید شدید حیرانی ہو کہ اس مسئلے نے بھارت میں بھی سراٹھالیا ہے، جعلی ڈگری کے حوالے سے دو وزراء کے خلاف کارروائی ہوچکی ہے اور بات اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تک جا پہنچی ہے، معاملہ کچھ اس طرح ہوا کہ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں ایک درخواست (ریکوسٹ ٹو انفارمیشن) فائل کی گئی۔ درخواست گزار کا مطالبہ تھا کہ اسے وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتایا جائے لیکن حیران کن طور پر وزیراعظم کے دفتر نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس سادہ سے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ اس معاملے کا ایک اور پہلو اسے اور دلچسپ بنادیتا ہے اور وہ یہ کہ مختلف بھارتی ویب سائٹس نے نریندر مودی کی پروفائل میں لکھ رکھا ہے کہ وہ گجرات یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری کے حامل ہیں لیکن سرکاری ویب سائٹ پر اس قسم کی کوئی تفصیلات موجود نہیں۔ا س ساری صورتحال کے بعد بھارتی عوام نے سوشل میڈیا کا رخ کرلیا اور ٹوئٹر پر کافی دیر تک یہ موضوع زیر ذکر رہا لیکن تاحال بھارتی حکومت یا وزیراعظم ڈگری ’پیدا‘ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس وقت دلچسپ صورتحال ہوگی اگر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا وزیراعظم جعلی ڈگری کا حامل نکلا۔

مزید : صفحہ اول


loading...