جندروٹ سیکٹر ،بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی

جندروٹ سیکٹر ،بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی

  



جندروٹ سیکٹر (خصوصی رپورٹ ) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قابض فوج نے تین روز میں دوسری مرتبہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ شرپسند بھارتیوں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔شرپسند بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں اخلاقی قدریں پامال کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنایا اور رات گئے شادی کی تقریب پر فائرنگ کی۔ بھارتی فائرنگ سے فریدہ نامی خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی لایا گیا۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

مزید : صفحہ اول