ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کو پارٹی کی تنظیمی رکنیت سے معطل کردیاگیا

ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کو پارٹی کی تنظیمی رکنیت سے معطل ...

  



کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک مشترکہ اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی جو ذہنی ونظریاتی طورپرمکمل مفلوج ہوچکے ہیں ،انہیں پارٹی کی تنظیمی رکنیت سے معطل کیاجاتاہے۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق رؤف صدیقی رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے تاہم انہیں کسی بھی تنظیمی اجلاس،جلسہ یافکری وتربیتی نشست میں ہرگزمدعونہیں کیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پارلیمانی اموردیکھنے والے ذمہ داران اسمبلی کے اجلاسوں اورپارلیمانی امورسے متعلق تورؤف صدیقی سے رابطہ کرسکتے ہیں تاہم تنظیمی سرگرمیوںیاجلسے جلوس کے حوالے سے ذمہ داران وکارکنان رؤف صدیقی سے رابطہ نہیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول