خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری

خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری

  



پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ،پشاوریکہ توت میں مسلسل لوڈشیدنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔مظاہرین نے روڈ بندکرکے احتجاجی مظاہرہ کیااورحکومت اورواپڈاکے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،واپڈاہرمہینے ہزاروں کے بل توبھجوادیتے ہیں تاہم بجلی میسر نہیں،اگر یہی صورتحال رہی توپرتشدد مظاہروں کاآغاز کیاجائیگا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بجلی لوڈشیڈنگ،کم وولٹیج اوراووربلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے ،صوبے کے مختلف حصوں میں حکومت اورواپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،گزشتہ دنوں مردان میں مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن کے اندر گھس کر تھوڑپھوڑ کی ۔پشاورمیں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے کیونکہ ایک طرف لوڈشیدنگ کی جارہی ہے تودوسری جانب ہزاروں روپے کے بل ہرمہینے بھجوادیئے جاتے ہیں ،پشاوریکہ توت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عاجز عوام سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے روڈ بند کر کے واپڈا کے خلاف کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ،مظاہرین کاکہنا تھا کہ کئی روز سے بجلی خراب ہے مگر ٹھیک نہیں کی جارہی بعد میں حکام کی یقین دہانی پر لوگ منتشر ہو گئے

مزید : صفحہ اول


loading...