قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد آج شام 5 بجے شروع ہو گا

قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد آج شام 5 بجے شروع ہو گا

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کی شام 5 بجے شروع ہو گا ‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی غیر موجودگی میں کی گئیں تقریروں کا جواب دینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں ‘ یہ اجلاس یقیناً ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا۔ وزیر اعظم نے حکومتی ممبران کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد پر ڈیسک بجا کر استقبال کریں مگر حکومتی ارکان اور وزراء میں سے بھی بعض نے عمران خان کی تقریر کا جواب دینے کیلئے کمر کس لی ہے۔ ذرائع کے مطابق (آج) پیر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور گزشتہ کئی روز سے ان کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف ہونے والی تقریروں کا جواب دینے کیلئے بھرپو ر تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لینے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف اگرچہ وزیر اعظم نواز شریف نے حکومتی ارکان کو کسی بھی بدمزگی سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے اراکین کا ڈیسک بجا کر استقبال کرنیکی بھی ہدایت کی ہے مگر کچھ حکومتی وزراء اور ارکان اسمبلی نے بھی عمران خان کی کسی بھی تنقید کا بھرپو رجواب دینے کیلئے کمر کس لی ہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ اول


loading...