اندرونی و بیرونی قرضوں کا الگ الگ ڈیٹا مرتب کیا جائے، اسحاق ڈار کی ہدایت

اندرونی و بیرونی قرضوں کا الگ الگ ڈیٹا مرتب کیا جائے، اسحاق ڈار کی ہدایت

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ اندرونی و بیرونی قرضوں کا الگ الگ ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ اتوار کو وزیر خزانہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس وزار ت خزانہ میں منعقد ہوا جس میں اندرونی و بیرونی قرضوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کو ہدایت کی کہ اپنا ڈیٹا فنانس ڈویژن کے ڈیبٹ آفس کے ساتھ شیئر کرے اور اندرونی و بیرونی قرضوں کا الگ الگ ڈیٹا مرتب کیا جائے جس میں ڈالر کے مقابلے میں ر وپے کی قدر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...