کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا

کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوشہیدنوجوان کے اہل خانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاکہ پورہ جانے سے روکنے کیلئے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ طالب احمد شاہ نامی نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں جمعرات کے روز ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ کو اتوار کے روز کاکہ پورہ جانا تھا لیکن کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہفتے کی شام سے ہی انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -