وزیر اعظم بیلا روس کے پہلے دو روزہ دورے پر آج روانہ ہونگے

وزیر اعظم بیلا روس کے پہلے دو روزہ دورے پر آج روانہ ہونگے

  



اسلام آباد(اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کے پہلے دو روزہ دورے پر (آج) روانہ ہونگے،نواز شریف کو بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کا اعزاز بھی دیا جائیگا۔وزیراعظم نواز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شِنکو کی دعوت پر کل منسک روانہ ہورہے ہیں۔ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ بیلاروس کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم بیلاروس کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کرینگے اور بیلاروس کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کرینگے۔ چیئر مین کونسل آف ریپبلک اور ایوان نمائندگان کے چیئر مین بھی وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔نواز شریف کو بیلاروس کی سٹیٹ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کا اعزاز بھی دیا جائیگا۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیراعظم بیلاروس کے بڑے صنعتی یونٹوں کا بھی دورہ کرینگے۔ وہ پاکستان بیلاروس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم میں بھی شرکت کرینگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...