وزیراعظم نواز شریف کا قصور سیکنڈل پر شدید غم و غصے کااظہار ،رپورٹ طلب
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف نے قصور میں بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف تحقیقات کرکے انھیں عبرت کا نشان بنایا جائے اورسخت سے سخت سزاد ی جائے گی ۔اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے قصور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے واقعے پر شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزاد ی جائے گی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے،ملزمان کے خلاف تحقیقات کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔