آج تک کوئی شوکاز ملا اور نہ ہی پارٹی رکنیت معطل ہوئی ‘ جسٹس(ر) وجیہہ الدین

آج تک کوئی شوکاز ملا اور نہ ہی پارٹی رکنیت معطل ہوئی ‘ جسٹس(ر) وجیہہ الدین

  



لاہور(آئی این پی) جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ مجھے آج تک کوئی شوکاز نوٹس ملا اور نہ ہی میری پارٹی رکنیت معطل ہوئی ہے ‘تحر یک انصاف میری پارٹی اسے چھوڑ نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ میرے بارے پارٹی کی تمام باتیں ابھی تک صرف زبانی کلامی ہے حقیقت میں مجھے آج تک پارٹی چےئر مین عمران خان کا کوئی شوکاز نوٹس ملا اور نہ ہی پارٹی رکنیت کے خاتمے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ میں آج بھی پاکستان تحر یک انصاف کا حصہ ہوں مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا اور جو لوگ مجھے فارغ کر نا چاہتے ہیں انکو بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگر پارٹی انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو بے نقاب کیا ہے تو یہ کوئی جر م تو نہیں بلکہ میں نے پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور عمران خان مجھے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی بھی کرواتے رہے پھرنہ نجانے کس وجہ سے وہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی بجائے میرے ہی مخالف ہوئے اور ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ سیاسی جماعتیں سیکرٹ سوسائٹی نہیں ہوتیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...