وزیر اعظم نواز شریف کوافغان صدر اشرف غنی کا ٹیلیفون خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف کوافغان صدر اشرف غنی کا ٹیلیفون خطے میں سکیورٹی صورتحال ...

  



کابل /اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،خطے میں سیکورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتوارکو افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت جاری رہی ۔ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات،خطے میں سیکورٹی کی صورتحال ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی۔وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...