نیو کراچی مقابلہ، جاں بحق بچی کے ورثا کاپولیس کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

نیو کراچی مقابلہ، جاں بحق بچی کے ورثا کاپولیس کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق بچی کے لواحقین کا پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو کراچی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا تھا۔ اس وقت وہاں سے تین سالہ بچی انوشا اپنی ماں کے ساتھ گزر رہی تھی۔ گولیاں بچی اور اس کی ماں کے علاوہ ایک اور راہ گیر کو لگیں جس کے نتیجے میں انوشہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماں اور راہ گیر زخمی ہوا تھا۔ بچی کے لواحقین نے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انوشا پولیس اہلکاروں کی گولی سے جاں بحق ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...