شیر خوار فلسطینی بچے کی والدہ سمیت یہودیوں کے ہاتھوں شہادت پر افسوس ہے: اقوام متحدہ

شیر خوار فلسطینی بچے کی والدہ سمیت یہودیوں کے ہاتھوں شہادت پر افسوس ہے: اقوام ...

  



غزہ /نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ نے انتہاپسند یہودیوں کے ہاتھوں اٹھارہ مہینے کے شیرخوار فلسطینی بچے علی دوابشہ اوراس کے والد سعد دوابشہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاہے ۔مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلائے ملادینوف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے علی دوابشہ کے والد سعد دوابشہ کے پسماندگان، دوستوں اور فلسطین کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ نابلس میں واقع سعد دوابشہ کے گھر پر انتہا پسندوں کے حملے اور ان کے گھر کو نذر آتش کر دیئے جانے کے واقعے میں ایک شیرخوار فلسطینی بچہ شہید اور اس کے ماں باپ اور بہن جل کر شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی تنظیمیں عالمی عدالت میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...