سائبر حملوں کا خطرہ ،تمام ادارے انٹرنیٹ سے معلومات ہٹا لیں،بھارتی حکومت کا انتباہ

سائبر حملوں کا خطرہ ،تمام ادارے انٹرنیٹ سے معلومات ہٹا لیں،بھارتی حکومت کا ...

  



نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی حکومت نے تمام حساس اور اہم وزارتوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر انٹرنیٹ پر سے خفیہ معلومات ہٹا لیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے دفاع ،ایوی ایشن ،خزانہ ،توانائی اور اطلاعات کی وزارتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے ۔جس میں انھیں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارتی وزارتوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت اس سے قبل پاکستان اور اسکے اداروں پر ملک میں دہشتگرد حملوں کا الزام لگاتی رہی ہے مگر اس بار سائبر حملوں کاالزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول