قصور بد اخلاقی سکینڈل ،کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے،محمود الرشید

قصور بد اخلاقی سکینڈل ،کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے،محمود الرشید

  



لاہور(جنرل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید قصور میں بچوں کے ساتھ بداخلاقی سیکنڈل پر آج پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار جمع کروائیں گے جبکہ متاثرہ گاؤں حسین والا کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ’’میٹر و میٹرو ‘‘کر رہے ہیں جبکہ لوگوں کی عزت لوٹنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں جسکے خلاف پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شدید احتجاج بھی کیا جا ئیگا ۔ اتوار کے روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ قصورکے نواح میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سیکنڈل کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گاؤں حسین والا کادورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انکو تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور تحر یک انصاف کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ بچوں کیساتھ بدفعلی کا سکینڈل پاکستان کی تاریخ کابدترین واقعہ ہے‘شیطان صفت درندے معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرکے انکی ویڈیو بنا کر اُنہیں بلیک میل کر تے رہے اور پھر پیسوں کے عوض بانٹی گئیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مجرموں کو پکڑ کران کے کیس فوجی عدالتوں میں چلائے اور انہیں عبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کوایسی مکروہ حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔میا ں محمو دالرشید نے کہاکہ پولیس متاثرہ بچوں کے والدین پر مقدمات درج کررہی ہے انہیں ڈرادھمکا کر پیسے بٹور رہی ہے اور پنجا ب کے حکمران لاہور میں بیٹھ کر تما شہ دیکھ رہے ہیں ، اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری فوری طور پر شروع ہونی چاہئے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ نے اس واقعہ سے متعلق جو بھی کہا وہ اخلاقیات کی پستی کی حد ہے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...