موجودہ ملکی صورتحال پر جمہوریت پسند عوام کو تشویش ہے ،ناہید خان

موجودہ ملکی صورتحال پر جمہوریت پسند عوام کو تشویش ہے ،ناہید خان

  



لاہور ( اے این این )پیپلز پارٹی کی ناراض رہنماء ناہید خان کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت پسند عوام کو تشویش ہے جو کام جمہوری حکومت کوکرنا چاہیے وہ فوج کررہی ہے، حکمران عوامی توقعات پر پورا اترکرآئین کا تقدس بحال کریں جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے نانا اور والدہ کی سیاست کو آگے بڑھائیں گے یا پھر اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنا ہے ۔اے این ین سے بات چیت کرتے ہوئے ناہید خان نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف پروفیشنل سولجر ہیں انہوں نے اپنے اقدامات سے فوج کا مورال بلند کیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف کی عوامی سطح پر مقبولیت بڑھ گئی ہے ۔ کیونکہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ جنرل راحیل شریف کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت پسند عوام کو تشویش ہے ۔

ناہید خان

مزید : صفحہ آخر


loading...