آئندہ دو روزبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیشگوئی

آئندہ دو روزبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیشگوئی

  



لاہور (کامرس رپورٹر ) محکمہ موسمیات نے اگلے 24 سے 36 گھنٹوں نے موسم گرم اور حبس رہنے کی پیشگوئی کی ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی(شمس آباد45، چکلالہ 30)ملی میٹر جبکہ اسلام آباد( زیرو پوائنٹ 30، سیدپور 04)، بالاکوٹ،سیالکوٹ(کینٹ)05، مری 04، کالام 03، کوٹلی،کاکول 02، منگلا، مظفر آباد اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43 ،نوکنڈی، بھکر، سبی، چلاس 42 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر