روزنامہ پاکستان کے ڈائریکٹر آپر یشنز اشفاق رؤف کی والدہ سپرد خاک
لاہور ( کامرس رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے ڈائریکٹر آپر یشنز اشفاق رؤف کی والدہ محتر مہ سلیمہ رؤف کی نماز جنازہ گزشتہ روز خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں ادا کر نے کے بعد مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی جن میں سابق وفاقی وزیر دفاع احمد مختار،روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی ، ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی ، عامر خان ،نعیم مصطفی، رانا راشد،ضیاء الرحمن شامی ،عامر شامی،شیخ جاوید غنی،عادل منصور،فیاض الحسن شیخ ،شیخ اشتیاق رؤف،طاہر امتیا زعلی ،پرویز شاہداور دیگر مو جود تھے۔مرحو مہ پاکستان میں ابو ظہبی گروپ کے سربراہ پرویز شاہد اور طاہر امتیاز علی کی خوش دامن تھیں۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج بعد از نماز عصر تامغرب ان کی رہائش گاہ واقع 78-Bنثار کالو نی لاہور کینٹ میں ہوگی۔